لاہور: وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے کہا ہے کہ سانحہ انارکلی میں دو ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے۔
راجا بشارت نے مزید بتایا کہ ن لیگ کے رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں ملوث مرکزی ملزم ملک سے فرار ہو گیا ہے، مرکزی ملزم کو واپس لانے کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے آئی جی پنجاب راؤ سردار نے کہا ہے کہ میاں وکی کو جلد گرفتار کیا جائے گا اور ملزمان کی گرفتاری کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا میاں وکی کی بیرون ملک گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق بلال یاسین کو 30 دسمبر کی رات موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، پولیس نے کیس کے ملزمان شوٹر کاشف اور ماجد کو گرفتار کر رکھا ہے۔