ورلڈ مکس مارشل آرٹس چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا دستہ ابو ظہبی روانہ 

08:35 PM, 21 Jan, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)  ورلڈ مکس مارشل آرٹس چمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کا چھ رکنی دستہ آج ابوظہبی روانہ ہوگا۔ قومی ٹیم کے دستے میں  میں 4 میل  فائٹرز،ایک فی میل فائٹر اور ایک کوچ شامل ہے۔

ایونٹ 24 جنوری سے 28 جنوری  تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں 57 ممالک کے 700  کے قریب ایتھلیٹس شرکت کریں گے ۔ پاکستان سے ایمان فیصل، محمد ابوبکر منیر، ذوولقرنین، اسماعیل خان، تیمور خان چیمپئن شپ میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔ بریو جم کے آنر عمر احمد کہتے ہیں  ہمارے پاس مختلف کیٹگری کے کھلاڑی ہیں۔ ہم نے دس دن کا کیمپ کیا ہےہم نے کوشش کی ہے کہ کھلاڑیوں کو بہترین تیاری کروائیں۔کوچ احتشام  کا کہنا تھا کہ ہم نے کم وقت اور کم وسائل میں بہترین تیاری کرنے کی کوشش کی ہے۔

کھلاڑیوں نے کیمپ میں کافی تعاون کیا۔ ہمارے لئے جیت یا ہار معنی نہیں رکھتا۔ ہمارے کھلاڑی جی جان سے فائٹ کرینگے۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ٹریننگ ہماری کافی اچھئ رہی ہے۔ورلڈ چمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کرینگے

مزیدخبریں