محکمہ موسمیات کی مری میں شدید برفباری کی پیش گوئی

06:33 PM, 21 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک مری میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سی ٹی او راولپنڈی کی جانب سے سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹر یفک و ضلعی پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے اور مری میں 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔

سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے داخلہ پرمکمل پابندی ہو گی اور شہر کے داخلی راستوں پر خصوصی چیکنگ و آگاہی پکٹس قائم کی گئی ہیں۔

لائسنس ہولڈر ڈرائیورز کو ہی مری جانے کی اجازت دی جائے گی اور مری میں تقریباً 3500 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔ سیاحوں کی سہولت کیلئے اضافی گاڑیوں کو سنگل سائیڈ پر پارک کرایا جاتا ہے اور سیاح کسی مسئلے کی صورت میں ہیلپ لائن 03097770598پر رابطہ کریں۔

مزیدخبریں