پیرس : برڈ فلو کے پھیلاؤ پر فرانس نے 25 لاکھ جانوروں کو مارنے کا حکم دے دیا گیا ،فرانسیسی میونسپل کمیٹیوں کے مطابق پہلے ہی 10لاکھ سے زائد پرندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے ۔
فرانس میں جنوب مغرب کے علاقوںمیں برڈ فلو کی شکایات ملنے کے بعد 226 میونسپل کمیٹیوں میں تمام بطخوں، مرغیوں اور ٹرکیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
فرانسیسی وزارت زراعت کا کہنا ہے پورا علاقہ صاف کرنے میں تین ہفتے کا وقت لگے گا۔ برڈ فلو کے باعث پہلے ہی دس لاکھ سے زائد پرندوں کو ہلاک کیا چکا ہے۔