افریقی ملک میں خوفناک دھماکہ ،17 افراد ہلاک ،59 زخمی 

04:36 PM, 21 Jan, 2022

گھانا :افریقی ملک گھانا میں دھماکے  کے باعث 17 افراد ہلاک اور  59 زخمی ہو گئے ،بارودی مواد سے بھرے ٹرک میں دھماکہ ہوا ۔

 گھانا کے شہر بوگوسو میں بارودی مواد سے بھرا ٹرک موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا  جس کے بعد دھماکہ ہوا،دھماکہ شدید  ہونے کے باعث زمین میں کئی فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا اور ارد گرد کی متعدد عمارتیں بھی زمین بوس ہو گئیں۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں