لاہور : لاہور کے علاقے نیو انارکلی کی پان منڈی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم کامیابی ملی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ 2 مبینہ سہولت کاروں کو راوی روڈ سے حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔