3 سال میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ پروزیراعظم کی اپنی حکومت کو مبارکباد

02:44 PM, 21 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کو 3 سال میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  جی ڈی پی گروتھ سے  روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا، ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ بلومبرگ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔

  

وزیراعظم نے لکھا کہ کورونا وبا پھیلنے کے بعد سے پاکستان کونارملسی انڈیکس میں 3 سرفہرست ممالک میں شامل کیا گیا ہے، نارملسی انڈیکس زندگیوں اورملازمتوں کو بچانے کی نشاندہی کرتا ہے۔دی اکانومسٹ نے بھی اپنے تازہ ترین نارملسی انڈیکس میں اسے تسلیم کیا ہے۔

مزیدخبریں