شعیب اختر ان ایکشن،باؤلنگ کا ایک بار پھر جادو جگا دیا

شعیب اختر ان ایکشن،باؤلنگ کا ایک بار پھر جادو جگا دیا

  سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایک بار پھر  کرکٹ کے میدان میں باؤلنگ کرتے نظر آئے،  راولپنڈی ایکسپریس نے 21 رنز دے کر ایک وکٹ بھی  حاصل کی۔

عمان میں جاری  سابق کرکٹرز پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ لیجنڈز لیگ میں کئی ماضی کے بڑے نام ان ایکشن نظر آئے، لیگ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور سری لنکن کھلاڑیوں پر مشتمل ایشیالائنز کی ٹیم کو بھارت مہاراجہ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

 ایشیالائنز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 176 رنز کا ہدف دیا، ایشیا کی جانب سے اوپل تھرنگا نے 63 جبکہ کپتان مصباح الحق نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔تاہم جواب میں بھارت مہاراجہ نے  سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان کے جارحانہ  80 رنز کی بدولت ایشیا لائنرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ 

https://twitter.com/cricanadian/status/1484207976017657859?s=20

ایشیا لائنز کی ٹیم میں شعیب اختر کے علاوہ  پاکستان کے سابق کرکٹرز  محمد یوسف،  اظہر محمود، کامران اکمل، محمد حفیظ اور عمر گل بھی شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں