نادیہ خان کا عمل شرمناک، حنا پرویز بٹ نے شرمیلا فاروقی کی حمایت کر دی

نادیہ خان کا عمل شرمناک، حنا پرویز بٹ نے شرمیلا فاروقی کی حمایت کر دی


لاہور: پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن اور ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے   پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے نادیہ خان کے عمل کو قابل مذمت اور شرمناک قرار دیدیا۔

https://twitter.com/hinaparvezbutt/status/1484395891679281153?s=20
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حنا پرویز بٹ نے شرمیلا فاروقی کا ساتھ دیتے ہوئے اداکارہ نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، انہوں نے لکھا کہ ’نادیہ خان کی طرف سے شرمیلا فاروقی صاحبہ کی والدہ کا مذاق اڑانا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔ یہ چیز بالکل ناقابل برداشت اور ہم شرمیلا فاروقی کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

https://twitter.com/sharmilafaruqi/status/1484406084349661184?s=20
خاتون لیگی رہنما کی جانب سے حمایت پر پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا ۔

قبل ازیں  پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا  فاروقی نے نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم میں باضابطہ شکایت درج کروا دی۔انہوں نے  مارننگ شو ہوسٹ کیخلاف  شکایت  سےمتعلق  ٹوئٹر پر اطلاع دی، انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  نادیہ خان کیخلاف باضابطہ طور پر ایف آئی سائبر کرائم کو شکایت درج کروا دی ہے۔
https://twitter.com/sharmilafaruqi/status/1484135778523439107?s=20

خیال رہے کہ  گزشتہ دنوں اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریب میں نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی کی والدہ (انیسہ فاروقی) کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی  جس میں نادیہ خان  شرمیلا فاروقی کی والدہ سے ان کے میک اپ کے بارے میں سوالات کر رہی ہیں جس کو پی پی رہنما سمیت سوشل میڈیا صارفین نے بھی طنزیہ محسوس کیا اور نامناسب قرار دیا، ویڈیو پر  ردِ عمل دیتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کو بے شرم خاتون کہا اور انکے خلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کرانے کا بھی اعلان کیا تھا۔


دوسری جانب شرمیلا فاروقی کی اپنے خلاف کارروائی کی دھمکی پر ردِِ عمل بھی  دیتے ہوئے مارننگ شو ہوسٹ و اداکارہ نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کو  جواب  بھی دیا ، انہوں نے کہا کہ ' ایسا کچھ غلط نہیں کیا اور نہ  کچھ غلط  کہا، میرے خلاف سخت الفاظ کا استعمال بند کریں'

مصنف کے بارے میں