شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کیخلاف شکایت درج کرا دی

10:33 AM, 21 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک


کراچی: پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا  فاروقی نے نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم میں باضابطہ شکایت درج کروا دی۔

شرمیلا فاروقی نے مارننگ شو ہوسٹ کیخلاف  شکایت  سےمتعلق  ٹوئٹر پر اطلاع دی، انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  نادیہ خان کیخلاف باضابطہ طور پر ایف آئی سائبر کرائم کو شکایت درج کروا دی ہے۔
https://twitter.com/sharmilafaruqi/status/1484135778523439107?s=20

خیال رہے کہ  گزشتہ دنوں اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریب میں نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی کی والدہ (انیسہ فاروقی) کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی  جس میں نادیہ خان  شرمیلا فاروقی کی والدہ سے ان کے میک اپ کے بارے میں سوالات کر رہی ہیں جس کو پی پی رہنما سمیت سوشل میڈیا صارفین نے بھی طنزیہ محسوس کیا اور نامناسب قرار دیا، ویڈیو پر  ردِ عمل دیتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کو بے شرم خاتون کہا اور انکے خلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کرانے کا بھی اعلان کیا تھا۔


دوسری جانب شرمیلا فاروقی کی اپنے خلاف کارروائی کی دھمکی پر ردِِ عمل بھی  دیتے ہوئے مارننگ شو ہوسٹ و اداکارہ نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کو  جواب  بھی دیا ، انہوں نے کہا کہ ' ایسا کچھ غلط نہیں کیا اور نہ  کچھ غلط  کہا، میرے خلاف سخت الفاظ کا استعمال بند کریں'

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کا شمار پاکستان کی نامور خاتون سیاست دانوں میں ہوتا ہے  جو  ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے سیاست میں ہیں۔شرمیلا فاروقی کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے۔ ان کے والد ایک مشہور سیاست دان تھے۔ وہ پارٹی کے آغاز سے ہی پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔ان کی شادی 2015 میں ہشام ریاض شیخ سے ہوئی جن سے ان کا ایک  بیٹا حسین ہے۔

دوسری جانب نادیہ خان بھی پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت ہیں جو اداکاری سے لیکر مارننگ شو ہوسٹ کے طور پر ٹی وی اسکرین پر نظر آتی رہی ہیں۔

مزیدخبریں