امریکا میں ایک اور کامیاب تجربہ، انسان کو خنزیر کا گردہ لگادیا گیا

10:18 AM, 21 Jan, 2022

واشنگٹن : امریکی ماہرین طب کی ایک ٹیم نے خنزیر کے گردوں کو انسان میں ٹرانسپلانٹ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا دوسرا تجربہ ہے۔ 

سائنٹیفک امیریکن ویب سائٹ کے مطابق پہلا تجربہ دماغی لحاظ سے مردہ سمجھے جانے والے ایک مریض پر کیا گیا تھا جسے وینٹی لیٹر پر زندہ رکھا گیا تھا۔ پہلا تجربہ 25 ستمبر 2021ء کو کیا گیا تھا جس میں وینٹی لیٹر پر موجودہ ذہنی طور پر مردہ شخص کو جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کے گردے ٹرانسپلانٹ کیے گئے۔

 مذکورہ شخص کی فیملی نے ماہرین کو ایسا کرنے کی اجازت دی تھی کہ وہ یہ تجربہ کریں۔

واضح رہے کہ امریکا میں ہی جند دن پہلے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے ایک شخص میں خنزیر کا دل لگایا ہے۔ 

مزیدخبریں