لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں گھر میں آگ لگنے سے تین بچے جھلس کر جاں بحق، 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چونگی امر سدھو کے علاقے گلستان کالونی میں گیس ہیٹر کے باعث گھر میں لگنے والی آگ نے گھر میں موجود آٹھ افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، تاہم آگ سے جھلسنے کے باعث تین بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ ماں باپ اور تین بچے زخمی ہیں ۔
جاں بحق ہونے والوں میں 2سالہ علی عباس، 4 سالہ زہرا اور 6 سالہ لاریب شامل ہیں۔ جبکہ تین بچے اور ماں باپ جھلس کر شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمیوں کی شناخت 40 سالہ مراتب علی، 35 سالہ فرزانہ مراتب اور بچوں کے نام علی رضا، علی حسن اور علی حمزہ ہیں۔