ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ء کےشیڈول کا اعلان، 23 اکتوبر کو پاک بھارت ٹاکرا

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ء کےشیڈول کا اعلان، 23 اکتوبر کو پاک بھارت ٹاکرا

دبئی: آئی سی سی  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ء کےشیڈول کا اعلان ہو گیا، پاکستان اور بھارت 23 اکتوبر کو آمنے سامنے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے  آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک کھیلے جانیوالے آئی سی سی (مینز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کر اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، دونوں ٹیمیں 23 اکتوبر کو میلبورن میں مدِ مقابل ہونگی۔ جبکہ قومی ٹیم پہلے راؤنڈ میں  بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کیخلاف بھی میدان میں اترے گی۔ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ 3 نومبر اور بنگلہ دیش سے 6 نومبر کو جوڑ پڑے گا۔


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنلز  مقابلے سڈنی اور ایڈیلیڈ میں 9 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے  جبکہ فائنل میلبورن کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 13 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں