قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ کوارٹر فائنل تک رسائی

08:14 AM, 21 Jan, 2022


 ٹرینیڈاڈ: قومی U-19 کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے انڈ ر19 ورلڈ کے کواٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ٹرینیڈاڈ میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے افغانستان کیخلاف 24 رنز سے میچ جیت کر   آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔


پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور عبدالفصیح کی نصف سنچری اور اوپنر احمد شہزاد کے 43 رنز کی بدولت افغان کرکٹ ٹیم کو 240 رنز کا ہدف دیا، تاہم جواب میں  افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 215 رنز ہی بناسکی، اویس علی نے تین جبکہ قاسم اکرم نے دو اور معاذ صداقت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں