لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔عوام عمران خان کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی سے بھٹو ہائوس نوڈیرو میں گل محمد جاکھرانی اور پنجاب اسمبلی کے رکن ممتاز چانگ نے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری اور رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ کے درمیان سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی کشمور ایٹ کندھکوٹ کے ضلعی صدر گل محمد جاکھرانی کے درمیان حکومت مخالف احتجاجی تحریک پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ عمران خان کی حکومت ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔عوام عمران خان کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔نااہل وزیراعظم کے پاس اب استعفیٰ کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔