آرمی چف کا آئی ایس آئی کے پیشہ ورانہ تیاریوں پر اعتماد کا اظہار

08:39 PM, 21 Jan, 2021

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر برینفنگ دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پہنچے تو آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔ 

اس موقع پر آئی ایس آئی کے سربراہ کی جانب سے آرمی چیف کو علاقائی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کو سراہا اور اس کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا تھا اور ملکی دفاع کے لیے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور جذبے کو بھی سراہا۔

سیالکوٹ گیریژن پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار کو ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال اور تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف گیریژن میں افسروں اور جوانوں سے بھی ملے۔ ملکی دفاع کے لیے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جذبہ کو سراہا۔

مزیدخبریں