نئی امریکی انتظامیہ ذمے داری کا مظاہرہ کرے، حسن روحانی

07:28 PM, 21 Jan, 2021

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے نئی امریکی انتظامیہ سے ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وعدوں کی پاسداری نہ کی تو ایران اپنا جوہری پروگرام جاری رکھے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف پالیسی مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ آج کا دن امریکا کیلیے جوہری معاہدے میں واپس آکر اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا ہے۔صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ اب گیند امریکا کے کورٹ میں ہے، نئی امریکی انتظامیہ ذمے داری کا مظاہرہ کرے اگر امریکا نے جوہری معاہدے پر وعدوں کی پاسداری نہ کی تو ایران اپنا جوہری پروگرام جاری رکھے گا.

مزیدخبریں