عالمی عالمی برادری  مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا نوٹس لے ،پاکستان

06:50 PM, 21 Jan, 2021

اسلام آباد:  پاکستان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے کالے قوانین نافذ کر رہی ہے  ۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ہم امریکہ ایران جوہری معاہدے پر بات چیت کے حامی ہیں ۔ فریقین معاہدے پر مذاکرات کے ذریعہ حل اور اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کو مسلسل دیکھ رہی ہے۔ہیوسٹن میں ہمارے قونصل جنرل مسلسل عافیہ صدیقی کی جیل کا دورہ کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ بھارت میں موجودہ حکومت انتہائی غیر سنجیدہ ہے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے انکشافات کے بعد بی جے پی کا پاکستان مخالف ڈیزائن بے نقاب ہوا۔

انہوں نے کہاکہ  گوسوامی چیٹ بھارتی ہندتوا طرز حکومت اور میڈیا گٹھ جوڑ کا عکاس ہے۔ بی جے پی نے انتخابات میں کامیابی کے لیے پلوامہ واقعہ کو استعمال کیا،پاکستانی ہندو فیملی کے گیارہ افراد پراسرار طور پر مارے گئے انکے اہلخانہ نے گذشتہ روز وزیر خارجہ کو قرارداد پیش کی۔ بھارت پوسٹ مارٹم اور دیگر تفصیلات فراہم نہیں کر رہا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کو مسترد کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورے کے حوالے سے جیسے ہی شیڈول طے ہو گا بتا دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے پاکستانی ویزے کے کھلنے پر ابھی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی، زاہد حفیظ چوہدری نے شاہین تھری میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے، وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری  سے پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ترکی ،آذربائیجان اور پاکستانی وزرا خارجہ کے سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کی، ان ممالک کے وزرا خارجہ سہ فریقی اجلاس کے لیے پاکستان آئے، ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون پر مفاہمتی یاد داشت ہر دستخط کیے گئے۔ 

مزیدخبریں