اسلام آباد: چین نے عالمی وبا کے تدارک کے لئے اپنے دیرینہ دوست ملک پاکستان کو ویکسین کی پہلی کھیپ مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چین وبا کی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو مفت دے گا اور چین کی جانب سے یہ اقدام جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا گیا ہے۔ اس احسن اقدام پر میں نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کو 31 جنوری تک ویکسین کی پانچ لاکھ جبکہ فروری کے آخر تک بھی مزید خوراکیں مل جائیں گی۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی اپنا پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ چین کی جانب سے کورونا ویکیسن کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان کو تحفے میں دی جائیں گی۔
China has played an instrumental role in Pakistan’s fight against #COVID19 with technical assistance and medical expertise.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 21, 2021
???????? ???????? #IronBrothers https://t.co/UsKaxJitBE
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان نے کامیابی سے عالمی وبا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وبا کی روک تھام کے لئے بنائے گئے قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وبا کے دوران بہترین انداز میں کام کیا۔