اطلاعات کمیٹی میں چیئرمین نیب کو بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے،شبلی فراز

اطلاعات کمیٹی میں چیئرمین نیب کو بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے،شبلی فراز

اسلام آباد:وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ  چیئرمین نیب کو قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میں بلانےکامطالبہ مضحکہ خیزہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کو قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میں بلانےکامطالبہ مضحکہ خیزہے،شبلی فراز  نے مزید کہا کہ  اپوزیشن ہر پلیٹ فارم  کےغلط استعمال سے اپوزیشن کودباؤ میں لاناچاہتی ہے۔


شبلی فراز کا کہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کمیٹی بنا دی  ،کمیٹی 45 روز میں  جوابات دے گی۔


حکومت براڈ شیٹ کی مکمل انکوائری چاہتی ہے  ، نیب ہویاوزرا سب کی تحقیقات ہوں گی،انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن آج یا کل جاری ہوجائےگا۔