بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کی حقیقت سامنے آگئی

  بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم سامنے آگئی 

اسلام آباد: بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کی حقیقت ایک بار پھر سے سب کے سامنے آگئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا یوکے پارلیمنٹ ، اقوام متحدہ اور فن سین کی رپورٹ میں بھارت کا اصل چہرہ عیاں ہوگیا ہے ، اکانومسٹ ، فارن پالیسی میگزین اور فن سین رپورٹ بھی بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے لے آیا ہے ۔

ای یوڈس انفولیب نے بھی پاکستان مخالف پراپینگنڈہ کو بے نقاب کیا ، ساؤتھ ایشین ڈیموکریٹک فورم پاکستان مخالف پراپیگنڈہ میں پیش پیش تھا ۔ 

ڈس انفولیب کی رپورٹ آتے ہی تمام کردار بھاگ نکلے اور بورڈ ممبر بھی مستعفی ہوگئے ہیں ، ڈس انفولیب کے اہم ممبر کرسٹائن فئیر ایس اے ڈی ایف بورڈ ممبر شپ سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔ 

ایس اے ڈی ایف کا قیام دوہزار گیارہ میں عمل میں آیا تھا ، ایس اے ڈی ایف برسلز میں واقع سری واستو کا تھنک ٹینک ہے ۔ 

یہ فورم عرصہ دراز سے پاکستان کے خلاف تنقیدی پروگرام کے لیے لابنگ کرتا آرہاہے ۔ 

چند روز قبل بھارت کا مکروہ چہرہ پھر سے بے نقاب ہوگیا تھا ۔ اور پلوامہ ، بالاکوٹ حملے کا سچ بھی سامنے آگیا ہے ۔ اس حوالے سے متنازع اینکر ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈیئینس ریسرچ کونسل کے سربراہ کی واٹس ایپ چیٹ نے بھانڈہ پھوڑدیا ہے ۔ 

حیران کن طور پر واٹس ایپ چیٹ سے واضح معلوم ہوتا ہے کہ ارنب گوسوامی نہ صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ آرٹیکل تین سو ستر کے خاتمے سے بھی آگاہ تھا۔