فردوس عاشق اعوان نے ہڑپہ کیلئے 2 ارب کے پیکج کا اعلان کردیا

11:58 AM, 21 Jan, 2021

اسلام آباد :فردوس عاشق اعوان  کے ہڑپہ کیلئے 2 ارب کے پیکج کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان  کا ٹویٹ کر تے ہوئے کہا کہ یکساں ترقی و خوشحالی بزدار حکومت کا عزم ہے،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کیجانب سے ہڑپہ کیلئے 2ارب روپے کا اعلان کردیا ہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ساہیوال ایکسپریس وے، واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی بہتری، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام، سپورٹس کمپلیکس کے قیام سمیت 17ترقیاتی منصوبے جلد شروع ہونگے۔

ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ٹراما سنٹر کا قیام اور چیچہ وطنی وائلڈ لائف پارک کے قیام سمیت دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دہائیوں سے نظر انداز اس علاقے کی تقدیر بدلےگی۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ماضی میں ترقی چند شہروں تک محدود رہی جبکہ بزدار حکومت ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے جا رہی ہے،

مزیدخبریں