لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب فواد حسن فواد کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے 10، 10 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گزشتہ سال 5 جولائی کو نیب لاہور نے حراست میں لیا تھا، فواد حسن فواد کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔