سبزیوں، دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے

06:57 PM, 21 Jan, 2020

فیصل آباد: ایک طرف آٹے کا بحران تو ایسے میں سبزیوں، دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ مہنگائی کے وار سے متوسط طبقہ بھی متاثر ہونے لگا۔


مہنگائی کی لہر نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ تنخواہیں وہیں لیکن مسائل میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔ آٹا نایاب ہونے کے ساتھ ساتھ سبزیوں، دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتیں بھی عام آدمی کی قوت خرید سے تجاوز کر گئیں۔

چند روز میں دال چنا 108، دال مونگ 172، دال ماش 180، دال مسور135، سفید اور کالے چنے 103 سے 108 روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔ شہری دال کی قیمتیں بڑھ جانے پر سیخ پا ہیں۔

مزیدخبریں