تحریک انصاف کے 20 ناراض ارکان پنجاب اسمبلی نے الگ گروپ بنا لیا

08:57 AM, 21 Jan, 2020

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے 20 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے گروپ بنا لیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 20 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے الگ گروپ بنا لیا ہے۔ ناراض گروپ کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے حلقوں کے لیے فنڈز اور عوامی منصوبوں کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات میں حلف بھی اٹھایا جس میں اعادہ کیا گیا کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مطالبات منوائیں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیئر رہنما سردار شہاب کا کہنا ہے کہ جنوبی اور وسطی پنجاب کے 20 ارکان نے گروپ بنایا ہے جو جلد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرے گا اور مسائل کی نشاندہی سمیت اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

سردار شہاب کا کہنا تھا کہ گروپ کسی تبدیلی کے لیے نہیں بنایا گیا بلکہ ان اراکین کو صرف اپنے مسائل کے حل میں دلچسپی ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے جب کہ آئندہ الیکشن بھی پی ٹی آئی سےلڑیں گے۔

مزیدخبریں