قطر پہنچ کر بھی وزیر اعظم سانحہ ساہیوال نہ بھولے ،اہم اعلان کر دیا

قطر پہنچ کر بھی وزیر اعظم سانحہ ساہیوال نہ بھولے ،اہم اعلان کر دیا
کیپشن: Image Source : INP

دوحہ :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی ،جے آئی ٹی رپورٹ پر علمدرآمد کیا جائیگا اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائیگا ۔

قطرکے دورے پر دوحہ پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دورہ قطر بہت اہمیت کا حامل ہے ،پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ پاکستان تمام برادر مسلم ممالک کیساتھ مثالی تعلقات کا خواہاں ہے ۔

سانحہ ساہیوال پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کیساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ،جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں اقدامات اٹھائے جائینگے ،دورہ سے واپسی پر پولیس نظام میں ایسی اصلاحات کرونگا تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو سکے ،انہوں نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی ۔