لاہور: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اسد شفیق نے کہا ہے کہ ٹیم کی قیادت ہر پلیئر کی زندگی کا بڑا خواب ہوتا ہے، تاہم انہیں کپتانی ملی تو اپنی بہترین پرفارمنس دکھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں موجود ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا۔
قبل ازیں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ شکست سے دوچار کیا تھا جس کے بعد کپتان سرفراز احمد کی قیادت پر کئی سوالات اٹھ گئے اور قیاس آرائیاں شروع ہوگئی کہ ان کو کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے یا وہ خود کپتانی سے استعفیٰ دے دیں گے۔
اس سے متعلق قومی ٹیم کے بیٹسمین اسد شفیق اور ٹیسٹ میں نائب کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ڈانٹ ڈپٹ اتنی زیادہ نہیں تھی، جتنی میڈیا میں پیش کی گئی جبکہ انہیں کپتانی ملی تو اپنی بہترین پرفارمنس دکھائیں گے۔