غیر ملکی دکاندار وں نے سعودی شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

غیر ملکی دکاندار وں نے سعودی شہریوں کی زندگی اجیرن کردی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

ریاض :سعودی عرب میں اپنے نام سے کاروبار شروع کروانے والے سعودی شہریوں سے غیر ملکی شہریوں نے ہاتھ کر نے شروع کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے متعدد شہریوں نے وزات تجارت میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کے نام پر غیر ملکی شہریوں نے کاروبار شروع کیے تھے ۔ تاہم ان غیر ملکیوں نے خروج لگوا کر انہیں مشکل میں ڈال دیا ہے ۔

ایک شہری کا کہناہے کہ اس کی دکان مسجد نبوی کے اطراف میں ہے اس نے کہا کہ غیر ملکی دکاندار اادھار کرکے چلا گیا ہے اور اب تمام واجبات اور ادھار مجھے واپس کرنے کا حکم آیا ہے ۔میرے ذمے تین لاکھ ریال سے زائد واجبات ہیں ۔

https://www.neonews.pk/14-Nov-2024/165107

سعودی شہری کا کہناتھا کہ سعودائزیشن کی پالیسی کے بعد غیر ملکی شہری چھوڑ کر جا رہے ہیں اور ان کےی طرف سے لیا گیا ادھار ہمیں واپس کرنا پڑ رہاہے ۔واضح رہے سعودی وزیر تجارت نے غیر ملکی کو اپنے نام سے کاروبار کروانے والے سعودی شہریوں کو دس برس تک قید کی سزا کے ساتھ 20 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہوا ہے ۔