کسی بھی فرد کی غلطی پر پورے ادارے کو قصوروارنہیں ٹھہرایا جاسکتا:رانا ثناءاللہ

12:24 PM, 21 Jan, 2019

لاہور:سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے سانحہ ساہیوال پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ پولیس نواز شریف کی ذاتی فورس ہے،کسی بھی فرد کی غلطی پر پورے ادارے کو قصوروارنہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق رہنمان لیگ رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ پہلے بھی کہتے رہے ہیں کسی بھی فرد کی غلطی پر پورے ادارے کو قصوروارنہیں ٹھہرایا جاسکتا، جے آئی ٹی میں شامل افسران قابل عزت ہیں اور اچھی شہرت کے حامل ہیں ۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں فرد جرم لگ چکی ہے ،موجودہ حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے کہنے پر جے آئی ٹی بنائی جبکہ سیاسی انتقام پر پنجاب حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی بنائی گئی ۔

مزیدخبریں