ہماری قیمت 2 کروڑ لگانے والے ہم سے اڑھائی کروڑ لے لیں :بھائی مقتول خلیل

09:57 AM, 21 Jan, 2019

لاہور:سانحہ ساہیوال میں میں سی ٹی ڈی کی جانب سے مبینہ مقابلے میں قتل ہونے والے خلیل کے بھائی نے کہا ہے کہ ہماری قیمت 2 کروڑ لگانے والے ہم سے اڑھائی کروڑ لے لیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیل کے بھائی جلیل نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ایک اور دعویٰ جھوٹا نکلا،وزیر قانون نے دعویٰ کیا کہ ہم سے رابطہ ہوا تھا،ہم سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔

خلیل کے بھائی نے مزید کہا کہ ہمیں 2 کروڑ روپے کی امداددینے کا اعلان کیا گیا ، ہماری قیمت 2 کروڑ لگانے والے ہم سے اڑھائی کروڑ لے لیں ، ہمیں پیسے نہیں چاہییں ،بس ہمارے پیارے واپس لا دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بغیر کسی کو دہشت گرد کیسے قراردےدیا گیا جبکہ ہمیں انصاف کی امید نہیں، حقائق سامنے لائے جائیں۔

مزیدخبریں