خان صاحب گالی دینے سےفارغ ہوں توکوئی اورکام کرنے کی فرصت ملے، شہباز شریف

خان صاحب گالی دینے سےفارغ ہوں توکوئی اورکام کرنے کی فرصت ملے۔

04:53 PM, 21 Jan, 2018

لاہور: وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مال روڈ پربڑا ناٹک رچایا گیا ،ملک بھر کےسیاسی مسخروں کاشوہوا،زرداری صاحب کی لوٹ مارکی باتیں سندھ سے لے کرگلگت تک بچہ بچہ جانتا ہے۔زرداری کی جانب سےلوٹی ہوئی دولت دنیا کےآخری کونےمیں بھی ہوتوواپس لائیں گے
کائرہ صاحب بجلی آگئی اندھیرے ختم ہوگئے اب نام کون بدلے گا،عمران خان نے10ارب کی پیشکش کا الزام لگایا،مگرثبوت پیش نہیں کیپشاور میں ڈینگی کاحملہ ہو ا تونیاز ی پہاڑوں پر چلے جاتے ہیں۔ خان صاحب گالی دینے سےفارغ ہوں توکوئی اورکام کرنے کی فرصت ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نےبجلی پیدا کرنے کی بات کی مگر کچھ نہیں کیا، یہاں تک کہ خان صاحب نے ایک کلو واٹ بھی بجلی مہیا نہیں کی اور خان صاحب گالی دینے سے فارغ ہوں تو کوئی اور کام کرنے کی فرصت ملے۔

ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں ڈینگی کا حملہ ہوا تو ہم نے دن رات محنت کی لیکن خان صاحب کہتے ہیں یہ ڈینگی برادران ہیں جب کہ پشاور میں ڈینگی آتا ہے تو احتجاج نہیں کرتے بلکہ دوائیاں اور موبائل ٹیمیں بھیجتے ہیں تاہم خان صاحب پہاڑوں پر چلے جاتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں میٹرومنصوبے کے لیے نوازشریف نے فنڈز فراہم کیے اور انتخابات میں عوام نے (ن) لیگ کومنتخب کیا تو کراچی اور پشاور کو لاہور بنادیں گے۔ عمران خان لاہور کی میٹروپرتنقید کرتےرہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے ساڑھے 4 سال بعد میٹرو منصوبے کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضہ لیا ہے تاہم ہمیں موقع ملا تو پشاور کا میٹرو بس منصوبہ ایک سال میں مکمل کریں گے۔

انہوں نےمزید  کہا کہ مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو پورے ملک میں انقلاب لائیں گے اور نواز شریف نے مجھے ذمے دار بنایا تو پورے ملک میں منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔

وزیر اعلی شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ زرداری صاحب کی لوٹ مار کی باتیں سندھ سے لے کرگلگت تک بچہ بچہ جانتا ہے اور آصف زرداری آپ کے پیسے سوئس بینکوں میں موجود ہیں۔

زرداری نےعوام کی دولت لوٹی ہے اور زرداری کی جانب سے لوٹی ہوئی دولت دنیا کے آخری کونے میں بھی ہو تو واپس لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور کے پی نےانتخابات میں ہمیں منتخب کیا تودونوں صوبوں کو پنجاب جیسا بنا دیں گے اور دونوں صوبوں کو فنڈزدیں گے لیکن کسی کوکرپشن کرنے نہیں دیں گے۔



مزیدخبریں