اسلام آباد:لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری کی خلاف ورزیاں کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکودفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمادیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایل اوسی اور ورکنگ بائونڈری پر20 اور21 جنوری کو بھارتی فورسزکی خلاف ورزیاں کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو رواں ہفتے 5ویں باردفترخارجہ طلب کیا گیا،ڈی جی جنوبی ڈاکٹرمحمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابقبھارتی فورسز نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں جبکہ بھارتی فورسز کی آج ایل او سی کے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے مقامی خاتون سمیت2افراد شہید ہوئے تھے،فائرنگ سے 33سال کادل محمد اور25 سال کی نفیسہ شہیدہوئی اور بچے سمیت3زخمیوں کوکوٹلی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔