فواد خان کے نئے اسٹائل کی سوشل میڈیا میں دھوم

09:55 PM, 21 Jan, 2017

کراچی : معروف اداکار فواد خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے ان کی پُر کشش شخصیت نے جلد ہی لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالی۔فواد خان اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیا میں بھی بڑی مقبولیت رکھتے ہیں اور ان کی چاہنے والے ہر جگہ موجود ہیں۔ حال ہی میں فواد خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے اپنا و زن کافی حد تک بڑھا لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد خان نے اپنا وزن نئی آنے والی فلم کی وجہ سے بڑھایا ہے۔ اس فلم کے لیے فواد خان نے  اپنے آپ کو کردار کے مطابق ڈھال لیا ہے اور کچھ عرصہ قبل منظر عام پر آنے والی تصاویر میں وہ اس فواد خان سے کچھ مختلف نظر آرہے ہیں۔

فلم کے لیے فواد خان نے خاصا وزن بڑھا لیا ہے اور اپنے آپ کو پروفیشنل اداکار ثابت کردیا ہے جو کردار کے مطابق کسی بھی روپ میں ڈھل سکتا ہے۔ فواد خان کی نئی تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔ 

مزیدخبریں