بگ بیش لیگ میں مالی تنازعات پر ویسٹ انڈیز کھلاڑی کرس گیل آسٹریلیا پر برس پڑے

09:44 PM, 21 Jan, 2017

جمیکا: بگ بیش میں مالی تنازع پر ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل نے آسٹریلوی منتظمین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اسٹار کرکٹر کرس گیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغامات میں دعویٰ کیا کہ انھیں بگ بیش سیزن 2015-16 میں شرکت کا معاوضہ تاحال نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس کو ایک برس بیت چکا ہے . ویسٹ انڈین بلے باز نے شکایتی انداز اپناتے ہوئے کہا بگ بیش لیگ میں شامل سبھی لوگ اپنا معاوضہ وصول کر چکے. انہیں معاوضہ نہ ملنے کی وجہ کیا ان کا کیربئین ہونا ہے ؟ ٹورنامنٹ کے اسی سیزن میں خاتون صحافی کو انٹرویو میں نازیبا بات کہنے پر میلبورن رینیگیڈز نے گیل سے معاہدہ ختم کرتے ہوئے 10 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا تھا.جس پر بعد میں انہوں نے مذاق کا کہہ کر معافی بھی مانگ لی تھی ۔

مزیدخبریں