گوجرانوالہ، شادی کی تقریب میں فائرنگ، دلہن کا بہنوئی ہلاک

09:26 PM, 21 Jan, 2017

گوجرانوالہ:  نامعلوم افراد شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ کر کے دلہن کے بہنوئی کو قتل کر کے بآسانی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر واقع نجی شادی ہال میں مقامی رہائشی خالد بٹ کی بیٹی کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ کالے رنگ کی گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے دلہن کے بہنوئی فیصل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت شادی ہال کے سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے تاہم انہوں نے بالکل بھی مزاحمت نہیں کی جس کی وجہ سے فائرنگ کرنے والے بآسانی فرار ہو گئے۔

واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کا آغاز کیا تو سیکیورٹی گارڈز نے وقوعہ سے ہی لاعلمی کا اظہار کر دیا جب کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب حملہ آور آئے اور فائرنگ کی تو اس وقت سیکیورٹی گارڈز گیٹ کے سامنے موجود پارکنگ ایریا میں کھڑے تھے اور گاڑیاں پارک کروا رہے تھے۔اہل خانہ نے پولیس سے استدعا کی ہے کہ گارڈز غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں اس لیے انہیں شاملِ تفتیش کیا جائے جس سے قتل کے اصل کردار اور محرکات سامنے آ سکتے ہیں.

مزیدخبریں