سشمیتا سین کی ایسی تصاویر وائرل کہ دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

23سال قبل ’’مس یونیورس ‘‘ کا ٹائٹل جیت کر اپنی خوبصورتی کے ’’سحر ‘‘ میں ہندوستانی فلم انڈسٹری کو جکڑنے والی بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ سشمیتا سین ایک بار پھر ’’مس یونیورس‘‘ کے مقابلہ حسن میں نظر آئیں گی ،لیکن اس مرتبہ وہ سٹیج پر اپنے’’ حسن کے جلوے‘‘نہیں بکھیریں گی بلکہ بطور جج وہ اس مقابلے میں حصہ لیں گی

09:05 PM, 21 Jan, 2017

نئی دہلی:  23سال قبل ’’مس یونیورس ‘‘ کا ٹائٹل جیت کر اپنی خوبصورتی کے ’’سحر ‘‘ میں ہندوستانی فلم انڈسٹری کو جکڑنے والی بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ سشمیتا سین ایک بار پھر ’’مس یونیورس‘‘ کے مقابلہ حسن میں نظر آئیں گی ،لیکن اس مرتبہ وہ سٹیج پر اپنے’’ حسن کے جلوے‘‘نہیں بکھیریں گی بلکہ بطور جج وہ اس مقابلے میں حصہ لیں گی ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق سشمیتا سین جنہوں نے 1994ء میں ’’مس یونیورس‘‘ کا ٹائٹل جیت کر دھوم مچائی تھی اب ایک طویل عرصہ کے بعدوہ منیلا میں منعقد ہونے والے 65ویں ’’مس یونیورس‘‘ کے مقابلہ حسن میں ججوں کے پینل کا حصہ بن رہی ہیں ۔سشمیتا سین کے لئے یہ بڑا اعزاز ہے کہ 23سال قبل انہوں نے جس عالمی ٹائٹل کو جیت کر شہرت حاصل کی اب وہ اسی مقابلہ حسن میں بطور جج شریک ہوں گی ۔واضح رہے کہ 23سال قبل سشمیتا سین نے مس یونیورس کا اعزاز بھی فلپائن کے شہر منیلا میں ہی جیتا تھا ۔سشمیتا سین پورے 23 سال بعد اس مقابلے کا پھر سے حصہ بننے پر کافی پرجوش لگ رہی ہیں،آج ’’انسٹا گرام ‘‘ پر میک اَپ کرتے ہوئے سشمیتا سین نے اپنی ایک تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’اپنے گھر جیسے فلپائن میں ایک بار پھر جانے پر میں اپنے آپ کو بہت پر جوش اور جذباتی محسوس کر رہی ہوں،یہیں سے سب کچھ شروع ہوا تھا ،زندگی ایک بار پھر پوری طرح اپنے محور میں گھوم گئی ہے ،یہیں سے ’’مس یونیورس ‘‘کا ٹائٹل جیتنا اور پھر دوبارہ اسی مقابلے میں بطور جج لوٹنا میرے لئے انتہائی جذباتی ہے ‘‘۔واضح رہے کہ ’’مس یونیورس ‘‘ کا مقابلہ حس جیتنے کے لئے رواں ماہ  30 جنوری  کو سٹیج سجایا جائے گا ۔

یاد رہے کہ1994میں ایشوریا رائے ’’مس انڈیا ‘‘ کا مقابلہ سشمیتا سین سے ہار گئیں تھیں لیکن اسی سال سشمیتا سین نے ’’مس یونیورس ‘‘کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ ایشوریا رائے نے لمبی اڈان بھرتے ہوئے عالمی مقابلہ حسن جیتتے ہوئے ’’مس ورلڈ ‘‘ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں ۔ سشمیتا سین نے بالی ووڈ میں مہیش بھٹ کی فلم ’’دستک‘‘ کے ساتھ اپنی شروعات کی تھی، وہ ’’بیوی نمبر 1‘‘،’’بے وفا‘‘ ،’’ 'میں نے پیار کیوں کیا‘‘، 'زندگی راکس' ’’دولہا مل گیا ‘‘ ،میں ہوں نا ‘‘ اور ’’بے وفا ‘‘جیسی کئی فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔

مزیدخبریں