ممبئی: بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف کے بعد بیٹی نے بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ کرشنہ شروف اس سے قبل ایک بڑی ڈاکومینٹری میں ایسوسی ایٹ پروڈیوسر کی حیثیت سے کام کر رہی تھیں۔
تاہم اب انہوں نے بالی ووڈ میں آنے کا اعلان کیا ہے اور وہ اپنے بھائی ٹائیگر شروف کے ساتھ ان کی فلم ”مُنا مائیکل “ میں کام کر رہی ہیں، مگر ان کا کام اپنے بھائی سے بالکل مختلف ہے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ کیمرے کے پیچھے فلم کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
کرشنہ شروف کا اپنے کام کے بارے میں کہنا تھا کہ انہوں نے فلم پروڈکشن میں گریجوایشن کیا ہے اور وہ اپنے پہلے بالی ووڈ میگا پراجیکٹ کے لئے بہت پرجوش ہیں۔