نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سرد جنگ کے بعد بھارت نے عدنان صدیقی اور سجل علی کو ویزے جاری کر دیے ۔بھارت نے اڑی حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں کو بھارت سے نکالنے کا حکم دیا تھا تاہم اب دو پاکستانی فنکاروں کو ویزہ جاری کر دیا ہے ۔
بھارتی حکومت نے معروف اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کو ویزے جاری کر دیے ہیں جس کے بعد اب دونوں فنکار سری دیوی کی فلم میں کام مکمل کرنے کیلئے جلد بھارت روانہ ہو ں گے ۔ دونوں اداکار سری دیوی کی فلم میں کام کر رہے ہیں اور بھارت کی جانب سے انہیں ویزے جاری کرنے کے معاملے پر تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے تھے۔