لاہور: پاکستانی سپر ماڈل و اداکار ہ صباءقمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ”ہندی میڈم“ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا، اداکارہ فلم میں معروف بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے ساتھ نظر آئیں گی اور یہ فلم رواں سال 12 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق فلم کا پوسٹر بھارتی تجزیہ کار ترن آدھرش نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر جاری کیا۔ فلم کے پوسٹر میں دو پاوں دکھائے گئے ہیں ، ایک پاوں میں نیاجوتا جبکہ دوسرا پاوں پھٹی جینز اور جوتے کے ساتھ دکھایا گیا ہے، اس کے علاوہ فلم پوسٹر میں ریلز کی تاریخ بھی واضح کی گئی ہے۔