علی ظفر نے اپنی فلم ’’طیفہ ان ٹربل‘‘ بنانے کا اعلان کردیا

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے ہدایت کار احسن رحیم کے ساتھ بننے والی فلم کے نام کا اعلان کردیا۔

علی ظفر نے اپنی فلم ’’طیفہ ان ٹربل‘‘ بنانے کا اعلان کردیا

کراچی:  پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے ہدایت کار احسن رحیم کے ساتھ بننے والی فلم کے نام کا اعلان کردیا۔فلم کا اعلان چند ماہ قبل کیا گیا تھا تاہم فلم کا نام نہیں بتایا گیا تھا۔ فلم کی ہدایات احسن رحیم دے رہے ہیں جبکہ علی ظفر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انسٹا گرام، فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنے پرستاروں کے ساتھ فلم کا نام’’طیفہ ان ٹربل‘‘ شئیر کردیا ہے۔

اداکارو گلوکار علی ظفر نے اپنے پرستاروں کو اس نوٹ کی جھلک دکھائی جو ان کو احسن رحیم کی جانب سے بھیجا گیا تھا، نوٹ پر فلم کا نام ـ”طیفہ ان ٹربل”بھی دکھائی دے رہا تھا جبکہ نوٹ میں احسن رحیم نے علی کو اپنے ایکشن کامیڈی رول کی فوری تیاری شروع کرنے کا بھی کہا۔ فلم سے متعلق زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی تاہم بتایا گیا ہے کہ یہ مزاح اور رومان پر مبنی ہوگی