لاہور: پاکستان کے معروف فلم ڈائریکٹر بلال لاشاری نے اپنی آئندہ آنے والی فلم جسے ہر شخص نے ”مولاجٹ 2“ کے نام سے ذہن نشین کر رکھا ہے ، کے متعلق تمام اندازوں کو غلط ثابت کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر وضاحتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آئندہ فلم کا نام ”مولاجٹ 2“ نہیں ، اور نہ ہی یہ کسی فلم کا ”سیکئول یا ری میک “ ہے۔ تاہم وہ فلم بہت جلد اپنی فلم کا اعلان کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ”وار “ فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے گزشتہ روز فیس بک پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی فلم سے متعلق عوام کے تمام اندازوں کو مسترد کردیا۔ واضح رہے ”مولا جٹ 2“ عوامی سطح پر نہایت تیزی سے مشہور ہو رہی تھی جس کی ایک بڑی وجہ اس فلم کی ممکنہ کاسٹ ہے، کیونکہ ڈائریکٹر بلال لاشاری نے اس فلم کے لئے ملک کے معروف اداکاروں فواد خان،حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان کو منتخب کیا ہے جبکہ ان تینوں اداکاروں نے فلم میں اپنے کردار نبھانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔