لو میرج کرنے والی لڑکیوں میں طلاق لینے کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ

02:38 PM, 21 Jan, 2017

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں لو میرج کرنے والی لڑکیوں میں طلاق لینے کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔گوجرانوالہ کی فیملی کورٹس میں 2016 کے دوران 5ہزار 2سو خواتین نے طلاق کے دعوے دائر کئے۔ والدین کی رضا کے بغیر لو میرج کرنے والی خواتین شوہروں کے تشدد کا نشانہ بھی بنتی رہیں۔
فیملی کورٹس نے گزشتہ سال طلاق کے جو 45 سو دعوے ڈگری کئے ان میں پسند کی شادی کرنے والی 33 سو خواتین بھی شامل تھیں جنہوں نے سیل فونز پر مردوں سے محبت کی پینگیں بڑھائیں اور شادی کر لی لیکن بعدازاں پتہ چلا کہ شوہر پہلے سے شادی شدہ اور کئی بچوں کے باپ تھے۔

مزیدخبریں