جذبہ خیرسگالی :پاکستان کا بھارتی سپاہی چندو بابو چوہان کو بھارت کوواپس کرنےکا فیصلہ

01:46 PM, 21 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان کا بھارتی فوجی چندوبابوچوہان کوانڈیا کوواپس کرنےکا فیصلہ، آئی ایس پی آر کے مطابق چندوبابولال چوہان نے 29 ستمبر2016 کوجان بوجھ کرلائن آف کنڑول کراس کی، بھارتی فوجی کوجذبہ خیرسگالی کےطورپربھارت کوواپس کیا جارہا ہے۔بھارتی سپاہی اپنےکمانڈرکےرویہ سے دلبرداشتہ ہوکرپاکستان آیا،بھارتی فوجی کو جذبہ خیرسگالی کے طورپربھارت کے حوالے کیا جارہا ہے،چندوچوہان نے خود کو پاک فوج کے سامنے سرینڈرکردیا تھا۔

یاد رہے کہ چندو چوہان نے 29ستمبر2016 کو ایل اوسی کراس کیا تھا۔

مزیدخبریں