انسانی اسمگلرز کو رقم کی فراہمی ویسٹرن یونین کو58کروڑڈالرجرمانہ

12:44 PM, 21 Jan, 2017

واشنگٹن :مریکہ میں ویسٹرن یونین نے انسانی اسمگلروں کو رقم کی ادائیگی کا الزام تسلیم کرلیا ہے جس کے بعد اسے 58 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرناہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اتھارٹیز نے بتایا کہ امریکہ آئے ہوئے چینی مہاجرین ویسٹرن یونین کے ذریعے انسانی اسمگلروں کو رقم بھیجتے رہے ہیں جبکہ فیڈرل رپورٹنگ سے بچنے کےلئے رقم چھوٹی مالیت میں بھیجی جاتی تھی۔
اس کے علاوہ انعامات اور نوکریوں کا لالچ دے کر کئی صارفین کے ساتھ 2004 سے 2012 کے دوران ویسٹرن یونین کے ذریعے جعل سازی کی گئی۔ویسٹرن یونین کے ایجنٹس کو رقوم کی منتقلی کے بارے میں علم تھا اور وہ اس پرکمیشن بھی لیتے رہے لیکن کارروائی بھی نہیں کی۔2004 سے 2015 کے دوران کمپنی کے خلاف ساڑھے پانچ لاکھ شکایتیں موصول ہوئیں جن میں سے80 ہزار شکایت کا تعلق صرف امریکہ سے تھا۔

مزیدخبریں