یوٹیوب پریمئیم لائٹ: کم قیمت پر اشتہارات سے پاک ویڈیوز کا تجربہ

یوٹیوب پریمئیم لائٹ: کم قیمت پر اشتہارات سے پاک ویڈیوز کا تجربہ

کیلیفورنیا:اگر آپ یوٹیوب پر وقت گزارتے ہیں اور ویڈیوز کے دوران اشتہارات سے پریشان ہیں، تو گوگل نے اس کا حل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوٹیوب پر اشتہارات سے پاک تجربے کے لیے ابھی پریمیئم سروس دستیاب ہے، مگر اس کی ماہانہ فیس کئی افراد کے لیے زیادہ ہو سکتی ہے۔

اسی وجہ سے گوگل اب ایک کم قیمت یوٹیوب پریمئیم لائٹ ورژن متعارف کرانے جا رہا ہے، جس میں صارفین زیادہ تر ویڈیوز کو اشتہارات کے بغیر دیکھ سکیں گے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، پریمئیم لائٹ ورژن ان صارفین کو ہدف بنائے گا جو میوزک ویڈیوز کے بجائے پروگرامز دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اس نئے ورژن میں میوزک ویڈیوز کے دوران اشتہارات دکھائے جائیں گے، تاہم دیگر ویڈیوز کو بغیر اشتہارات کے دیکھا جا سکے گا۔ اس بارے میں ابھی تک یہ واضح نہیں کہ پریمئیم لائٹ کی ماہانہ فیس کتنی ہوگی۔

یاد رہے کہ یوٹیوب نے 2021 میں چند یورپی ممالک میں پریمئیم لائٹ کی آزمائش کی تھی، مگر 2023 میں اس منصوبے کو ختم کر دیا گیا تھا۔ اب گوگل نے ایک نئے ورژن کی آزمائش شروع کی ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ اس نئے یوٹیوب پریمئیم پروگرام کی آزمائش سب سے پہلے امریکا، آسٹریلیا، جرمنی اور تھائی لینڈ میں کی جائے گی۔ تاہم، کمپنی نے اس منصوبے کی مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں