راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (LUMS) آمد پر اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
اس دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے LUMS کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی۔ اس نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات اور خدشات کے تفصیلی جوابات دیے، اور پاکستان کی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر گہرائی سے گفتگو کی۔
نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلبہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایسے سیشنز کا انعقاد مستقبل میں بھی کیا جائے تاکہ غلط فہمیوں کا سدباب کیا جا سکے اور معلومات کا تبادلہ ہو سکے۔
LUMS کے اساتذہ اور طلبہ نے اس نشست کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اسے ایک اہم قدم قرار دیا تاکہ طلبہ اور فوج کے درمیان بہتر تعلقات اور سمجھ بوجھ قائم ہو سکے