راولپنڈی: پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 19 افراد گرفتار

راولپنڈی: پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 19 افراد گرفتار

راولپنڈی:  راولپنڈی میں پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کی گئی۔ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور گرفتار ہونے والوں سے سیکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کیں۔

یہ کریک ڈاؤن پنجاب کے مختلف شہروں میں پتنگ بازی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف جاری ہے، جس میں لاہور میں بھی گزشتہ دنوں 179 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں