مصطفیٰ عامرقتل کیس :مقتول کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم مکمل ، لاش سرد خانے منتقل

 مصطفیٰ عامرقتل کیس :مقتول کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم مکمل ، لاش سرد خانے منتقل

کراچی : کراچی میں دوست کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل کرلیے گئے۔ عدالتی احکامات کے تحت ڈاکٹر سُمیہ سید کی سربراہی میں تین رکنی میڈیکل بورڈ نے قبر کشائی کی کارروائی کی۔ اس دوران جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے۔

نمونے حاصل کرنے کے بعد مصطفیٰ کی لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ کے آنے کے بعد ہی لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔پولیس سرجن ڈاکٹر سُمیہ سید نے بتایا کہ لاش بہت زیادہ جلی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے موت کی حقیقت کا تعین مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ نمونے لینے میں بھی مشکلات پیش آئیں، تاہم 3 سے 7 دن میں ڈی این اے رپورٹ آ جائے گی۔

اس کے علاوہ، لاش کو ایدھی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رکھی جائے۔ اگر رپورٹ مثبت آئی تو لاش لواحقین کے حوالے کی جائے گی، ورنہ دوبارہ لاوارث قبرستان میں دفن کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر کے قتل کے ملزم ارمغان نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے مصطفیٰ کو اغوا کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس کی گاڑی میں ڈال کر حب لے جا کر آگ لگا دی۔

مصنف کے بارے میں