پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی ، آزاد عدلیہ اور صحافت سے وابستہ ہے،بلاول بھٹو

 پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی ، آزاد عدلیہ اور صحافت سے وابستہ ہے،بلاول بھٹو

لندن : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب ایک اور مارشل لا کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں پاکستان کے مستقبل کا تعین آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور صحافت کے ذریعے کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو نے کبھی بدلہ لینے کی تعلیم نہیں دی، اور اسی لئے وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ "جمہوریت بہترین انتقام ہے"۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جمہوریت کے فوائد عوام تک پہنچانے کے لیے ان کی والدہ کی کاوشیں ہمیشہ قابل قدر رہیں گی۔

 انہوں نے بینظیر بھٹو کی سیاست کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کو کئی بار نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ بلا خوف سیاست میں حصہ لیتی رہیں اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بن کر خواتین کے لیے نئے دروازے کھولے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آج پنجاب کی وزیر اعلیٰ بھی ایک خاتون ہیں، جو کہ بینظیر بھٹو کی رہنمائی اور جدوجہد کا تسلسل ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی زندگی پاکستان کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے وقف تھی۔

مصنف کے بارے میں