لندن: پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برطانیہ کے جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس دورے کے دوران آرمی چیف کو برطانوی فوج کے جدیدیت کے منصوبوں اور ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ پر بریفنگ دی گئی۔
جنرل عاصم منیر نے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کا بھی مشاہدہ کیا۔ اس دورے کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنا اور نئی فوجی ٹیکنالوجیز کا جائزہ لینا تھا۔